ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو میں تین روز قبل ہوئے حملہ میں شدید زخمی ہونے والا آر ایس ایس کارکن شرتھ آج سپتال میں فوت

منگلورو میں تین روز قبل ہوئے حملہ میں شدید زخمی ہونے والا آر ایس ایس کارکن شرتھ آج سپتال میں فوت

Fri, 07 Jul 2017 21:20:41    S.O. News Service

منگلورو:7/جولائی (ایس اؤنیوز) 4 جولائی کو شرپسندوں کے ذریعے قاتلانہ حملے کا شکار ہوکر شہر کے اے جے اسپتال میں زیر علاج آر ایس ایس کارکن شرتھ علاج کارگر نہ  ہونے سے جمعہ کو ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، البتہ جمعہ کی شام تک  اسپتال کی طرف سے  شرتھ کے فوت ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

4 جولائی کی رات شرتھ بی سی روڈ پر اپنے باپ کی لانڈری میں تھا تو بائک کے ذریعے لانڈری پہنچے شرپسندوں کے گروہ نے لانڈری میں گھس کر شرتھ پر ہتھیاروں سے حملہ کیاتھا ، خون میں لت پت شرتھ کو مقامی لوگوں نے اسپتال پہنچانے کے بعد زائد علاج کے لئے منگلورو کے اے جے اسپتال میں داخل کیا تھا۔ جہاں اس کو آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، لیکن علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے جمعہ کی شام کو شرتھ کے فوت ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

WhatsApp_Image_2017-07-07_at_8_21_24_PM.jpeg


Share: